فلسطينی نمازيوں كے لیے مسجد اقصٰی میں داخلے كی شرائط سخت كر دی گئیں

IQNA

فلسطينی نمازيوں كے لیے مسجد اقصٰی میں داخلے كی شرائط سخت كر دی گئیں

13:18 - October 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2200840
بين الاقوامی گروپ : صیہونی پوليس نے یہوديوں كی " عيد غفران " كے بہانے فلسطينی نمازيوں كے مسجد اقصٰی داخلے كی شرائط سخت كر دی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی پوليس كے ذرائع نے كہا ہے : قدس میں مسلمان نمازيوں كے مسجد اقصٰی میں داخلے پر شرائط سخت كر دی گئی ہیں ۔
صیہونی حكومت نے نماز كے بعد لڑائی كے خدشے كے تحت یہ شرائط لاگو كی ہیں كہ جن كے مطابق صرف اسرائيل میں اقامتی كارڈ ركھنے والے ايسے افراد جن كی عمر ۴۵ سال سے زيادہ ہو ، مسجد اقصٰی میں داخل ہو سكين گے ۔
پوليس ذرائع كا كہنا ہے كہ امن و امان كی صورتحال پر قابو پانے كے لیے پوليس علاقے میں گشت كر رہی ہے ۔
874913
نظرات بینندگان
captcha