ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ alwefaq، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے شيعہ رہنما آيت اللہ عيسی قاسم نے اس بارے كہا : بعض عرب نظام اجنبيوں سے وابستہ ہیں اور اپنی اقوام كے خلاف انہی سے مدد ليتے ہیں جو دين و وطن میں فساد كے ذمہ دار ہیں ۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے زور دے كر كہا : بحرينی عوام آزادی ، كرامت اور پر امن زندگی كے حصول كی جدوجہد میں شديد ترين ظلم و ستم ، خواتين كی بے حرمتی ، علامتی عدالتی كاروائيوں ، غير منصفانہ فيصلوں ، قيد اور پھانسی كا سامنا كر رہے ہیں ۔
875436