ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لندن سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "القدس" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايك مصری شہری علی الجھيمی نے صوبہ پور سعيد كی ايك مسجد میں علی جمعہ پر لعن طعن كی اور انہیں حسنی مبارك كی بقايا قرار ديا ۔
مفتی مصر نے اس واقعے كے بعد خطبہ جاری ركھتے ہوئے كہا : جو لوگ امت میں فتنے كا بيج بوتے ہیں ، انہیں قرآن و سنت میں معلون قرار ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مصر میں بعض دوسرے علما كو بھی مبارك حكومت كی حمايت كرنے پر عوامی غيض و غضب كا سامنا كرنا پڑا ہے كہ جن میں سابق مفتی اعظم محمد سيد طنطاوی بھی شامل ہیں ۔
875385