بيلجئيم ؛ " پيغمبر اسلام (ص) كی نگاہ میں اہل خانہ كے ساتھ محبت " كے عنوان سے نشست

IQNA

بيلجئيم ؛ " پيغمبر اسلام (ص) كی نگاہ میں اہل خانہ كے ساتھ محبت " كے عنوان سے نشست

23:06 - October 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2202318
بين الاقوامی گروپ : "اہل خانہ كے ساتھ محبت پيغمبر (ص) كی نگاہ میں " كے عنوان سے یہ نشست ۱۴ اكتوبرجمعہ كو بيلجئيم كے دار الحكومت بروكسل میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «liib.be»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست بيلجئيم مسلم كلچرل يونين كے زير اہتمام منعقد ہو گی اور انتظامیہ كا ارادہ ہے كہ ۱۴ اكتوبر سے مختلف اسلامی موضوعات پر ہفتہ وار نشستوں كا اہتمام كرے ۔
قانون و فقہ اسلامی كے موضوع پر مختلف كتابیں تحرير كرنے والے تيونس كے اسلام شناس حسن عمدونی قرآن كريم اور احاديث نبوی ( ص) كی روشنی میں حضرت محمد (ص) كی نگاہ میں بيوی بچوں كے ساتھ الفت و محبت كے موضوع پر تفصيل سے روشنی ڈالیں گے ۔
876111
نظرات بینندگان
captcha