ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ ebanonfiles كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لورز كے سربراہ نے لبنان میں اپنے مركزی دفتر میں كابينہ كے ديگر افراد كے ہمراہ خطے كی تازہ ترين صورتحال پر تبادلہ خيال كيا ۔
اس اجلاس میں حزب اللہ اور حماس كے نمائندوں نے زور دے كر كہا : اندرون و بيرون ملك بسنے والے فلسطينی اپنی سرزمين سے دستبردار نہیں ہوں گے چونكہ فلسطين ان كے عقل و ضمير میں سمايا ہوا ہے ۔
حماس كے نمائندےمحمود الزھار نے كہا : ہم صرف فلسطينيوں كے شہری حقوق كی بحالی كے لیے كام نہیں كر رہے بلكہ ہمارا ہدف یہ ہے كہ اپنے اہل وطن كو آزاد اور مستقل فسطين كا تحفہ دیں ۔
876023