ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lexpressiondz»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونيوں كے ايك شدت پسند گروپ نے ہفتے كی صبح عيسائيوں اور مسلمانوں كے دو قبرستانوں پر حملہ كر كے قبور كو منہدم كرنے كے ساتھ ساتھ اشتعال انگيز وال چاكنگ بھی كی ۔
اس حملے میں مسلمانوں كی بائيس قبروں كے علاوہ عيسائيوں كی چار قبریں بھی گرا دی گئیں جبكہ اسلامی اور مسيحی مقدسات كی بے احترامی بھی كی گئی ۔
قابل ذكرہے كہ گزشتہ چند ہفتوں كے دوان صیہونيوں كی جانب سے متعدد مساجد كو نذراتش كيا جا چكا ہے اور يوں محسوس ہوتا ہے كہ اسلامی قبور كی بے احترامی مسلمانوں كے خلاف صیہونی اقدامات كا اين نيا سلسلہ شروع كرنے كا پيش خيمہ ہے ۔
876059