مظاہرين كے ساتھ پوليس كی جھڑپیں ، واشنگٹن ميوزيم بند

IQNA

مظاہرين كے ساتھ پوليس كی جھڑپیں ، واشنگٹن ميوزيم بند

23:06 - October 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2202599
بين الاقوامی گروپ : واشنگٹن كا قومی "ہوا۔ فضا ميوزيم" آٹھ اكتوبر كی عصر كو جنگ مخالف مظاہرين كی جانب سے ميوزيم كے سامنے احتجاج اور پوليس كے ساتھ كشيدگی كے باعث بند كر ديا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی «Reuters»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ واشنگٹن ميوزيم كے ترجمان «ايزابل لارا»، نے بتايا : ۱۵۰ يا ۲۰۰ كے لگ بھگ مظاہرين احتجاج كے دوران ميوزيم كے سامنے رہے جبكہ ان میں سے بعض نے ميوزيم میں داخل ہونے كی كوشش كی جس پر پوليس نے ايك شخص كو گرفتار كر ليا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مظاہرين كو منتشر كرنے كے لیے ايك گارڈ نے "مرچ سپرے" استعمال كيا جس سے بعض مظاہرين زخمی ہو گئے اور ميوزيم كو بند كرنا پڑا ۔
876279
نظرات بینندگان
captcha