ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Two Circles»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش میں ۱۰ سے زيادہ زبانوں میں قرآن كريم كے نادر نسخوں كے علاوہ متنوع عربی ، انگلش ، اردو اور ہندی اسلامی قلمی آثار اور كتابیں ركھی گئی ہیں ۔
جماعت اسلامی ہند كے زير اہتمام منعقد كی جانے والی اس نمائش میں غير مسلموں كو خريداری پر ۱۰ فيصد رعايت دی جائے گی جبكہ قرآن كريم كے انگلش اور ہندی ترجمے تحفے كے طور پر دئیے جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ نمائش ۲۴ اكتوبر بروز سوموار تك مقامی وقت كے مطابق شام چھ بجے سے صبح ۱ بجے تك جاری رہے گی ۔
876185