عبد اللہ صالح كا يمن سے فرار / صبح انقلاب انتہائی نزديك ہے

IQNA

عبد اللہ صالح كا يمن سے فرار / صبح انقلاب انتہائی نزديك ہے

13:07 - October 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2202979
بين الاقوامی گروپ : يمن سے علی عبد اللہ صالح كے فرار پر تبصرہ كرتےہوئے ايك بحرينی قانون دان نے زور دے كر كہا : يمن كے انقلاب كی كاميابی انتہائی نزديك ہے اور جلد ہی وہ تاريخی لمحات آن پہنچیں گے كہ جن كے لیے يمنی عوام نے بے پناہ قربانياں دی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يمن كے قانونی ماہر غازی السامعی نے خيال ظاہر كيا : يمن كے آمر صدر علی عبد اللہ صالح كا چند ماہ قبل صدارتی محل میں دھماكے سے لگنے والے زخموں كا مكمل مداوا كرنے كی غرض سے آپريشن كے بہانے جرمنی فرار يمنی جوانوں كے انقلاب كو مزيد جوش و خروش سے ہمكنار كرنے كا تاريخی لمحہ ہے ۔
السامعی نے مزيد كہا : يمنی زن و مرد پر امن انقلابی تحريك كو صالح حكومت كے مكمل خاتمے تك جاری ركھیں گے ۔
877191
نظرات بینندگان
captcha