ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «20min»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ احمد الطيب نے ۹ اكتوبر كو مصری ٹی وی سے بات چيت كرتے ہوئے كہا : "تنظيم مصری گھرانہ " كے ممبران جو مسلمان اور عيسائی قيادت پر مشتمل ہیں ، جلد از جلد بات چيت اور عفوو درگزر كا راستہ اپنائیں تاكہ حالیہ بحران پر قابو پايا جا سكے ۔
انہوں نے واضح كيا : قاہرہ اور ديگر شہروں میں امن و امان بحال كرنے كا تنہا راستہ یہ ہے كہ حالیہ جھڑپوں كے اسباب كی تحقيق كے لیے ادارے كا ہنگامی اجلاس طلب كيا جائے ۔
قابل ذكر ہے كہ ۹ اكتوبر كو مصری قبطيوں نے ايك گرجا گھر نذر آتش كر ديا تھا جبكہ پوليس كے ساتھ جھڑپوں كے نتيجے میں ۲۴ افراد ہلاك اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے ۔
877086