ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ " اليوم السابع " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری كابينہ نے مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۱ بجے قاہرہ كے اہم مقام "ماسيرو" میں بد امنی اور قبطيوں كے مظاہروں كا جائزہ لينے كی غرض سے ہنگامی اجلاس میں شركت كی ۔
قابل ذكر ہے كہ گزشتہ دنوں قبطی عيسائيوں نے احتجاج كرتے ہوئے مئير كی برطرفی كے ساتھ ساتھ شہر كے ايك گرجا گھر كی تعمير نو ، گزشتہ چند مہينوں سے قبطيوں كے قتل عام میں ملوث ملزمان كے خلاف كاروائی اور ان حادثات میں متاثر ہونے والوں كے اہل خانہ كو معاوضہ دينے جيسے مطالبات كیے ۔
877034