عراق ؛ ٹريننگ كے بہانے امريكی فوجيوں كے عراق میں قيام كی شديد مخالفت

IQNA

عراق ؛ ٹريننگ كے بہانے امريكی فوجيوں كے عراق میں قيام كی شديد مخالفت

7:56 - October 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2203351
بين الاقوامی گروپ : عراقی عوام اور سياست دانوں نے رواں سال كے آخر تك امريكی تربيتی عملے كے عراق میں قيام كی سخت مخالفت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراقی عوام اور سياست دانوں نے امريكی فوج كے عراق میں مزيد قيام كی مخالفت كرتے ہوئے كہا : عراقی فورسز اپنی ہم وطن سيكيورٹی ايجنسيز كو ضروری تربيت فراہم كر سكتی ہیں ۔
عراقی پارليمنٹ كے ركن حسن الساری نے كہا : عوام امريكی فوجيوں كے مختلف بہانوں سے اپنے ملك میں قيام كو قبول نہیں كریں گے چونكہ عراقی فوجی خود یہ ٹريننگ دے سكتے ہیں اور اگر ضروری ہوا تو دوسرے ملكوں سے بھی مدد لی جا سكتی ہے ۔
عراق كے سياسی رہنما رشيد الموسوی نے بھی خيال ظاہر كيا : عراقی فوجی امريكيوں كی نسبت زيادہ بہتر طريقے سے اپنے سپاہيوں كو تربيت فراہم كر سكتے ہیں ۔
876923
نظرات بینندگان
captcha