ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «trouvetamosquee»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونيوں كے يافا شہر میں مسلمان مقبروں پر حملے كے صرف دو دن بعد اسرائيلی حكام نے اعلان كيا ہے كہ شہر كی جامع مسجد كا ايك بڑا حصہ گرا ديا جائے گا چونكہ اسے قانونی اجازت نامے كے بغير تعمير كيا گيا ہے (!)
صیہونی حكومت نے مسلمان شہريوں كو مسجد كے جديد حصوں كو گرانے كے لیے دو دنوں كی مہلت دی ہے اور دھمكی دی ہے كہ مسلمانوں كی جانب سے یہ كام نہ كرنے پر خود شہری انتظامیہ مسجد كو گرا دے گی ۔
876907