ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Paltelgraph»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی قابض فوجيوں نے تيسری مرتبہ دريائے اردن كے مغربی كنارے كے شمال میں واقع مسجد كو منہدم كر ديا ۔
صیہونی قابض فوجوں نے مسجد كی ممنوعہ فوجی علاقے میں ساخت كا بہانہ بنا كر اسے گرا ديا ہے ۔
دوسری طرف اس علاقے میں صیہونی بستيوں كی تعمير بدستور جاری ہے ليكن فلسطينوں كو یہاں خيمہ بستی لگانے كی بھی اجازت نہیں ہے ۔
صیہونی قابض فوجیں مغربی كنارے كو اپنی نوآباديات میں شامل كرنے كے لیے علاقے كی مساجد كو يكے بعد ديگرے مسمار كرنے كی پاليسی پر عمل پيرا ہیں ۔
877871