ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق (ايكنا ) كا وفد ۱۱ اكتوبر بروز منگل كو مقامی وقت كے مطابق صبح ۹:۳۰ بجے بيروت انٹرنيشنل ائيرپورٹ پر پہنچا كہ جہاں لبنان میں متعين ايرانی قونصل جنرل نے ان كا استقبال كيا ۔
ادارہ جہاد دانشگاہی كے ثقافتی ڈپٹی علی رضا زجاجی ، ادارہ قرآنی فعاليت برائے اسٹوڈنٹس كے سرپرست حجت الاسلام و المسلمين سيد مھدی تقوی ، ايرانی ايجنسی ايكنا كے مشير اعلٰی حجت الاسلام و المسلمين مير ابو الفتح دعوتی اور خبر رساں ايجنسی كے نائب مسئول حبيب اللہ تركاشوند وفد میں شامل ہیں ۔
ذرائع كے مطابق اس پانچ روزہ دورے كا ہدف لبنان كے ثقافتی اور قرآنی اداروں كے ساتھ تعلقات قائم كرنے كے ساتھ ساتھ لبنان كی قرآنی اور ثقافتی شخصيات سے ملاقاتیں كرنا ہے ۔
877886