لبنان اور شام پر ہر قسم كی جارحيت كا جواب فدائی حملوں سے ديا جائے گا

IQNA

مفتی شام كی وارننگ؛

لبنان اور شام پر ہر قسم كی جارحيت كا جواب فدائی حملوں سے ديا جائے گا

19:36 - October 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2203991
بين الاقوامی گروپ : مفتی شام نے ۱۵۱ لبنانی خواتين پر مشتمل كاروان مريم ۲ كہ جو شام و لبنان كی وحدت كے اظہار كے لیے "حلب" كے دورے پر ہے ، سے بات چيت كرتے ہوئے خبردار كيا : لبنان يا شام پر كسی قسم كی جارحيت كے جواب میں دشمن كو فدائی حملوں كا سامنا كرنا پڑے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "صيدا آن لائن" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مفتی شام احمد بدر الدين حسون نے اس ملاقات میں كہا : شام اور لبنان ايك امت اور دو ملك ہیں لذا غرب يا كوئی بھی سازشی عنصر یہ جان لیں كہ شام اور لبنان كے سارے فرزند ان كے مقابلے میں فدائی كاروائياں كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ساری دنيا ان فدائی حملوں كی ايك جھلك لبنان اسرائيل جنگ میں ديكھ چكی ہے كہ جس كی بدولت اسرائيل كو شكست فاش سے دوچار ہونا پڑا ۔
877564
نظرات بینندگان
captcha