اسلاميات كی كتاب فن لينڈ سكولوں كے نصاب تعليم میں شامل

IQNA

اسلاميات كی كتاب فن لينڈ سكولوں كے نصاب تعليم میں شامل

18:52 - October 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2204289
بين الاقوامی گروپ : اسلاميات كی درسی كتاب پہلی مرتبہ فن لينڈ میں سكولوں كے نصاب تعليم میں شامل كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس درسی كتاب كا نام "اسلام ۔ راہ سلام" ہے اور یہ پہلی دوسری كلاس كے طلبہ كے لیے تدوين كی گئی ہے ۔
اگرچہ قبل ازیں فن لينڈ كے بعض سركاری سكولوں میں اسلاميات تدريس كی جاتی تھی ؛ ليكن ابھی تك اسلاميات پر كوئی درسی كتاب تدوين نہیں كی گئی تھی ۔
اس كتاب میں ديگر دينی معلومات كے علاوہ اسلامی فرقوں اور مذاہب كی مختصر تاريخ كے ساتھ ساتھ ان كے عقائد بھی اجمالی طور پر بيان كیے گئے ہیں جبكہ كتاب كا عمدہ حصہ اسلامی آداب ، اسلامی مناسبتوں اور ہجری كيلنڈر پر مشتمل ہے ۔
878415
نظرات بینندگان
captcha