كربلا كے شيعہ عالم دين دہشت گرد كاروائی میں شہيد

IQNA

كربلا كے شيعہ عالم دين دہشت گرد كاروائی میں شہيد

18:52 - October 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2204293
بين الاقوامی گروپ : كربلائے معلی كے ممتاز عالم دين «مهند معمار»(ابو زينب)، كو ۱۱ اكتوبر كی شام كربلا كے مشرقی علاقے «شهداء سيف سعد» میں مسلح افراد نے فائرنگ كر كے شہيد كر ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كربلا كے ممتاز عالم دين مھند معمار كو منگل كی شام نا معلوم افراد نے فائرنگ كر كے شہيد كر ديا ۔
اطلاعات كے مطابق یہ شيعہ عالم دين نماز مغرب و عشاء كے بعد اپنے ڈرائيور كے ہمراہ مسجد سے گھر كی طرف جا رہے تھے كہ ايك گاڑی پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ كر دی ۔
قابل ذكر ہے كہ دہشت گردوں نے سلائنسر لگے خود كار ہتھياروں سے شيخ مھند معمار اور ان كے ڈرائيور كو نشانہ بنايا كہ جس سے وہ موقع پر ہلاك ہو گئے ۔
878409
نظرات بینندگان
captcha