لبنان میں بين الاقوامی اسٹوڈنٹنس قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

لبنان میں بين الاقوامی اسٹوڈنٹنس قرآنی مقابلوں كا انعقاد

18:51 - October 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2204294
بين الاقوامی گروپ : جہاد دانشگاہی ايران كے سرپرست كی جمعيت قرآن كريم لبنان كے سربراہ سے ملاقات میں چوتھے بين الاقوامی اسٹوڈنٹس قرآنی مقابلے لبنان میں منعقد كرنے كی تجويز پيش كی گئی اور یہ طے پايا كہ ضروری مفاہمتوں كے بعد یہ مقابلے آئندہ سال مئی میں منعقد كیے جائیں گے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق مديران جہاد دانشگاہی اور ايكنا كے اعلٰی سطحی وفد نے ۱۱ اكتوبر منگل كو جمعيت قرآن كريم لبنان كے سربراہ حجت الاسلام علی عارف سے ملاقات كی كہ جس كے دوران ايكنا كا تعارف كراتے ہوئے وفد نے بتايا : یہ ايجنسی ۱۴ شعبوں اور دنيا كی ۳۵ زندہ زبانوں میں قرآن كريم كا پيغام اور مبانی دنيا بھر كے لوگوں تك پہنچانے میں مصروف عمل ہے ۔
انہوں نے خطے میں رونما ہونے والی تبديليوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : جہاد دانشگاہی اور ايكنا اپنی پوری قوت كے ساتھ اسلامی بيداری كی خدمت میں مصروف ہیں ۔
878367
نظرات بینندگان
captcha