ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق مديران جہاد دانشگاہی اور ايكنا كے اعلٰی سطحی وفد نے ۱۱ اكتوبر منگل كو جمعيت قرآن كريم لبنان كے سربراہ حجت الاسلام علی عارف سے ملاقات كی كہ جس كے دوران ايكنا كا تعارف كراتے ہوئے وفد نے بتايا : یہ ايجنسی ۱۴ شعبوں اور دنيا كی ۳۵ زندہ زبانوں میں قرآن كريم كا پيغام اور مبانی دنيا بھر كے لوگوں تك پہنچانے میں مصروف عمل ہے ۔
انہوں نے خطے میں رونما ہونے والی تبديليوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : جہاد دانشگاہی اور ايكنا اپنی پوری قوت كے ساتھ اسلامی بيداری كی خدمت میں مصروف ہیں ۔
878367