"لندن اسٹاك ايكسچينج پر قبضہ" تحريك كی تشكيل

IQNA

غرب میں احتجاجات تيزی سے جاری ؛

"لندن اسٹاك ايكسچينج پر قبضہ" تحريك كی تشكيل

13:51 - October 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2205776
بين الاقوامی گروپ : امريكہ كے بعد برطانیہ میں بھی سرمایہ دارانہ نظام كے خلاف احتجاج كنندگان نے كل ۱۵ اكتوبر بروز ہفتہ سے اپنی سرگرميوں كا باقاعدہ طور پر آغاز كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Market Watch»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس احتجاجی تحريك نے كل «سنت پاول» چرچ كے سامنے اجتماع منعقد كر كے اپنی تحريك كا آغاز كر ديا ہے ۔
با خبر ذرائع كے مطابق سماجی نیٹ ورك فيس بك پر اب تك ۱۳ ہزار سے زائد افراد نے "لندن اسٹاك ايكسچينج پر قبضہ" تحريك كا بھرپور ساتھ دينے كا عندیہ ديا ہے جبكہ گزشتہ كل ۵ ہزار كے لگ بھگ افراد نے مظاہروں میں بھی شركت كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ لندن پوليس وال اسٹریٹ امريكا پر قبضہ تحريك كے لندن پھيلاؤ كے خوف سے بڑے پيمانے پر چھاپہ مار كاروائی كر كے تين ہزار مشكوك افراد كو گرفتار كر چكی ہے ۔
879867
نظرات بینندگان
captcha