آل خليفہ حكومت پر جنبش «حق» كے سيكرٹری جنرل كی سلامتی كی ذمہ داری عائد ہوتی ہے

IQNA

خطيب جمعہ بحرين ؛

آل خليفہ حكومت پر جنبش «حق» كے سيكرٹری جنرل كی سلامتی كی ذمہ داری عائد ہوتی ہے

13:52 - October 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2205777
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے خطيب جمعہ نے ۱۴ اكتوبر كو نماز جمعہ كے خطبوں میں زور دے كر كہا : آل خليفہ حكومت جنبش «حق» كے سيكرٹری جنرل «شيخ حسن مشيمع»،كی صحت و سلامتی كے حوالے سے جوابدہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «الوفاق»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے خطيب جمعہ آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے نماز جمعہ كے خطبوں میں زور دے كر كہا : بحرينی حكومت ملك كے جانے پہچانے انقلابی رہنما شيخ حسن مشيمع كی جسمانی صحت و سلامتی كی ذمہ دار ہے ۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے مزيد كہا : حسن مشيمع بحرينی ملت كے ہر دل عزيز انقلابی مجاہد ہیں اور اگر ان سميت قيد و بند كی صعوبتیں اٹھانے والی ديگر قومی شخصيات اور اساتذہ كی جسمانی صحت و سلامتی پر كوئی آنچ آئی تو عوام حكومت كو جوابدہ قرار دیں گے ۔
بحرينی شيعہ رہنما نے مشيمع كی ناسازی طبع كا اصل سبب ان كی طبی سہوليات سے محرومی كو قرار ديتے ہوئے كہا : كافی ہے كہ یہ انقلابی مجاہد ايك دن مزيد زندان میں گزاریں اور اس صورت میں ان پر جو بھی مصيبت آئی ، اس كی تمام تر ذمہ داری حكومت پر ہو گی ۔
879854
نظرات بینندگان
captcha