ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Islam Today» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «بريتيش كلمبيا» مسلم يونين كے سربراہ نے بتايا : یہ مسجد ۲۱۳۰ مربع میٹر پر تعمير كی گئی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : «پرينس جورج» شہر صوبہ «بريتيش كلمبيا» كے شمال میں واقع سب سے بڑا شہر ہے كہ جس كی آبادی ۷۱ ہزار ہے اور یہ مسجد علاقے كے مسلمانوں كی بڑھتی ہوئی روحانی و دينی ضروريات كو پورا كرنے كے لیے تعمير كی گئی ہے ۔
مصطفی محمد نے كہا : یہ مسجد نہ صرف یہ كہ مسلمانوں كے لیے ايك عبادتی مقام ہے بلكہ تعليم و تربيت اور ثقافتی سرگرميوں كا مركز بھی ہے ۔
879788