امريكا كے الزام كا ہدف عالم اسلام میں ايران كا چہرہ مخدوش كرنا ہے

IQNA

امريكا كے الزام كا ہدف عالم اسلام میں ايران كا چہرہ مخدوش كرنا ہے

23:55 - October 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2206790
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی جنرل سيكرٹری شيخ نعيم قاسم نے امريكہ كی جانب سے سعودی سفير كے قتل كی سازش میں اسلامی جمہوریہ ايران كومورد الزام ٹھہرانے كا ہدف عالم اسلام میں ايران كا چہرہ مخدوش كرنا قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی سيكرٹری جنرل شيخ نعيم قاسم نے بيروت میں ايرانی سفارت خانے میں منعقدہ ايك نشست سے خطاب كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : امريكہ كا الزام زيادہ تر ايك ايسی فلم كہانی ہے كہ جس كے پيش كرنے والوں كو حقيقی زندگی میں شكست و ناكامی كا سامنا ہے ۔
شيخ نعيم قاسم نے مزيد كہا : امريكا كی جانب سے ايران پر یہ جھوٹا الزام لگانے كی وجہ یہی ہے كہ ايران خطے میں امريكہ كی سازشوں اور شيطانی منصوبوں كی راہ میں سب سے بڑی ركاوٹ ہے ۔
880496
نظرات بینندگان
captcha