وكی ليكس كے بانی كی لندن مظاہروں میں شركت

IQNA

وكی ليكس كے بانی كی لندن مظاہروں میں شركت

23:59 - October 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2206791
بين الاقوامی گروپ : وكی ليكس كے بانی «جولين آسانژ»، نے لندن اسٹاك ايكسچينج پر قبضہ تحريك كی جانب سے منعقدہ مظاہروں میں ہزاروں افراد كے شانہ بشانہ بھرپور شركت كی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ «Euro News»، كے حوالےسے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وكی ليكس كے بانی «جولين آسانژ»،نے اپنے حفاظتی دستے كے ہمراہ مظاہرے میں شركت كرتے ہوئے واضح كيا : ميری لندن اسٹاك ايكسچينج پر قبضہ تحريك میں شموليت كی ايك وجہ برطانیہ كا گندا بينكاری نظام اور اس میں موجود مالی كرپشن ہے ۔
انہوں نے يورو نيوز چينل كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : عرب دنيا كے انقلاب نے پوری دنيا كے لیے ايك نمونے كی حيثيت اختيار كر لی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہم اہل غرب كو عربی بہار میں عوام الناس كی كاميابيوں سے بہت كچھ سيكھنے كی ضرورت ہے بالخصوص سالہا سال كے ظلم و ستم كے بعد عرب دنيا كی استقامت اور عزم قابل تقليد ہے ۔
880761
نظرات بینندگان
captcha