البرادعی نے مصر میں اقتدار كی منتقلی كا روڈ ميپ پيش كرنے كا مطالبہ كر ديا

IQNA

البرادعی نے مصر میں اقتدار كی منتقلی كا روڈ ميپ پيش كرنے كا مطالبہ كر ديا

14:06 - October 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2207912
بين الاقوامی گروپ : مصر كی كرسی صدارت كے متوقع اميدوار محمد البرادعی نے ۱۶ اكتوبر كو ايك پريس كانفرنس كے دوران مصری عبوری كونسل سے مطالبہ كيا كہ ايك غير فوجی حكومت كی تشكيل كے لیے روڈ ميپ متعين كيا جائے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «echoroukonline»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بين الاقوامی ایٹمی تونائی ايجنسی كے سابق سربراہ اور مصر كے متوقع صدارتی اميدوار محمد البرادعی نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ملك كی مجموعی صورتحال كو كنٹرول كرنے كے لیے ايك قومی نجات دہندہ حكومت كی تشكيل ضروری ہے ۔
انہوں نے واشگاف الفاظ میں كہا :میں مصری عبوری كونسل سے مطالبہ كرتا ہوں كہ ايك غير فوجی حكومت كو اقتدار كی منتقلی سے متعلق ايك واضح روڈ ميپ كا اعلان كریں چونكہ ميرے خيال كے مطابق ابھی تك انقلابی اور فوجی شورٰی دونوں اس حوالے سے كسی حتمی نتيجے تك نہیں پہنچ سكے ہیں ۔
881568
نظرات بینندگان
captcha