امريكہ ؛ اساتذہ كا "بوسٹن پر قبضہ تحريك " كے ساتھ الحاق

IQNA

امريكہ ؛ اساتذہ كا "بوسٹن پر قبضہ تحريك " كے ساتھ الحاق

14:04 - October 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2207916
بين الاقوامی گروپ : بوسٹن ، سركاری سكولوں كے اساتذہ نے نظام سرمایہ داری اور امريكہ كی موجودہ صورتحال كے خلاف مظاہرے كرنے والی ”بوسٹن پر قبضہ تحريك " میں باقاعدہ طور پر شموليت اختيار كر لی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Boston» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بوسٹن كے سركاری ٹيچرز درسی كتابیں ، ليپ ٹاپ اور طلبہ كے امتحانی پيپرز ہاتھوں میں اٹھائے مظاہرين میں شامل ہو گئے ۔
ان اساتذہ نے مظاہرے میں شركت سے قبل سرخ ٹی شرٹیں پہن كر بوسٹن بس اسٹاپ پر طلبہ كے امتحانی پيپر چيك كیے اور احتجاجی تحريك كی بھرپور حمايت كا اعلان كرتے ہوئے اساتذہ كے كم وركنگ ٹائم پر اعتراض كرنے والوں كو مخاطب كر كے كہا : معلمين سكول ٹائم كے علاوہ بھی گھر میں طلبہ كی تعليم و تربيت كے لیے بہت سے كام انجام ديتے ہیں ۔
881332
نظرات بینندگان
captcha