ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «الجزيرة»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ملائشيا كی پارليمنٹ كے مستقل ركن «ابراهيم علی»، نے اس بارے بتايا : وزارت داخلہ اور دينی اداروں كو ملائشيا كے مختلف شہروں میں عيسائی مشنری گروپوں كا مقابلہ كرنا چاہئیے تاكہ وہ ملك بھر كے مسلمانوں پر اثرانداز نہ ہو سكیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : رواں سال ملائشين چرچ كے رہنماؤں نے مشنری گروپوں سے مسيحيت كی اس قدر تبليغ كرنے كا مطالبہ كيا ہے كہ وہ ملائشيا كے قومی دين كی حيثيت اختيار كر لے ۔
882470