امير مكہ نے آئندہ سال منٰی كی تعمير و توسيع كی خبر دی ہے

IQNA

امير مكہ نے آئندہ سال منٰی كی تعمير و توسيع كی خبر دی ہے

23:58 - October 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2208296
بين الاقوامی گروپ : امير مكہ خالد فيصل نے آئندہ عيسوی سال خانہ خدا كے زائرين كی ميزبانی كے لیے منٰی كی تعمير و توسيع كرنے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "سعودی وزارت حج" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فيصل نے مزيد بتايا : یہ منصوبہ وقوف منٰی كے دوران زائرين كی سہوليات میں اضافے كی غرض سے منظور كيا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ماہرين كا ايك گروپ جلد ہی زائرين كی ضروريات كے پيش نظر انہیں سہوليات فراہم كرنے كے امكانات كا جائزہ لينے كی غرض سے اپنے سروے كا آغاز كر دے گا كہ جس كی رپورٹ كے مطابق توسيع مكہ منصوبے پر عمل درآمد كيا جائے گا ۔
امير مكہ نے كہا : ايام حج میں زائرين كو سہوليات فراہم كرنے كی غرض سے پوليس آمد و رفت كے راستوں میں توقف كرنے والوں سے سختی سے نمٹے گی ۔
882317
نظرات بینندگان
captcha