سعودی فرمانروا كے انتقال سے متعلق غير مصدقہ خبر نشر

IQNA

سعودی فرمانروا كے انتقال سے متعلق غير مصدقہ خبر نشر

23:53 - October 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2208304
بين الاقوامی گروپ : عراق كی سركاری خبر رساں ايجنسی نون نے ۱۸ اكتوبر كو سعودی فرمانروا كے انتقال كی غير مصدقہ خبر نشر كر دی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۸۸ سالہ سعودی فرمانروا عبد اللہ بن عبد العزيز كو ۱۶ اتوار كے دن ايك آپريشن كی غرض سے رياض كے ايك ہسپتال میں داخل كيا گيا تھا ۔
سعودی میڈيا پر اس آپريشن كی كاميابی كی خبریں نشر ہونے كے باوجود "نون" اور "النخيل "كی مانند ديگر عراقی ذرائع ابلاغ نے دعوٰی كيا : انہیں ايسی معلومات ملی ہیں جن كی روشنی میں سعودی بادشاہ يا انتقال كر چكے ہیں يا انہیں برين ہيمبريج كا سامنا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ قبل ازیں سعودی ولی عہد سلطان ابن عبد العزيز پر بھی شديد برين ہيمبريج كا حملہ ہو چكا ہے اور وہ امريكہ كے ايك ہسپتال میں زير علاج ہیں ۔
882203
نظرات بینندگان
captcha