ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ " انڈيا ٹائمز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيدمحمداشرف كچوچاوی نے شورٰی كے اجلاس كے دوران ہندوستانی مسلمانوں كے امور میں سعودی عرب كی مداخلت محدود كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : ہندوستانی مسلمان اسلام كی بدنامی كا باعث بننے والے شدت پسند وہابی نظريات كو سختی سے مسترد كرتے ہیں ۔
محمد اشرف نے مزيد كہا : حال حاضر میں وہابيوں نے متعدد اسلامی اداروں اور ذرائع ابلاغ كے اندر اپنا اثر و رسوخ پيدا كر ليا ہے اور ايك سياسی قوت تشكيل دينے پر غور كر رہے ہیں ۔
883020