جمعيت معلمين بحرين كی نائب صدر گرفتار

IQNA

جمعيت معلمين بحرين كی نائب صدر گرفتار

18:36 - October 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2208499
بين الاقوامی گروپ : آل خليفہ حكومت كی سيكيورٹی فورسز نے ۱۸ اكتوبر منگل كو جمعيت معلمين بحرين كی نائب صدر محترمہ جليلہ السلمان كوگرفتار كر ليا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل خليفہ حكومت كی فورسز نے «السهله» دیہات میں محترمہ جليلہ السلمان كے گھر پر چھاپہ مار كر ايك مرتبہ پھر انہیں گرفتار كر ليا ہے ۔
قبل ازیں جليلہ السلمان كو ۳ سال قيد كی سزا سنائی گئی تھی ۔
جمعيت معلمين بحرين كی نائب صدر نے كہا ہے : سيكيورٹی فورسز دروازہ توڑ كر گھر پر حملہ آور ہونے كا قصد ركھتی تھیں ليكن ميرے والد نے فوری طور پر مين گیٹ كھول كر انہیں اس ارادے سے باز ركھا ۔
قابل ذكر ہے كہ پوليس نے محترمہ السلمان كی گرفتاری كے موقع پر كسی قسم كی وضاحت پيش نہیں كی ۔
882851
نظرات بینندگان
captcha