روس كے صوبہ «ساراتوف» كے زائرين كی سرزمين وحی روانگی

IQNA

روس كے صوبہ «ساراتوف» كے زائرين كی سرزمين وحی روانگی

18:33 - October 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2208502
سياسی و اجتماعی گروپ : روس كے صوبہ «ساراتوف» كے ۷۵ عازمين حج خانہ خدا كی زيارت كے لیے ۱۹ اكتوبر بدھ كو سرزمين وحی كے لیے روانہ ہو گئے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق ۱۹ اكتوبر كو روانہ ہونے والے روسی زائرين خانہ خدا كا یہ گروپ پہلا روسی كاروان ہے جو سرزمين وحی كے لیے روانہ ہوا ہے ۔
صوبہ «ساراتوف» كے ادارہ امور دينی مسلمانان نے اركان حج كی تعليم سے متعلق ايك خصوصی وركشاپ كا اہتمام كيا تھا كہ جس میں تدريس كے فرائض ادارہ امور دين كے سربراہ «الياس حاجی باقر‌اف» اور مدرسہ «شيخ سيد» كے معلم «رشيد حضرت تاگاش‌اف» نے انجام دئیے ۔
قابل ذكر ہے كہ «الياس حاجی باقراف» نے اس وركشاپ كے دوران اركان حج كی تدريس كے ساتھ ساتھ شركاء كو روسی زبان میں مسائل حج كے موضوع پر شايع شدہ كتاب بھی پيش كی ۔
882995
نظرات بینندگان
captcha