قيديوں كے تبادلے كی بجائے فلسطينوں كا قتل عام : صیہونی راہب كی تجويز

IQNA

قيديوں كے تبادلے كی بجائے فلسطينوں كا قتل عام : صیہونی راہب كی تجويز

15:01 - October 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2208767
بين الاقوامی گروپ : صیہونی حكومت كی جانب سے حماس كے سامنے گھٹنے ٹيكنے پر ايك صیہونی راہب جو پہلے اسرائيلی فوج میں سرگرم تھا ، نے صیہونی فوجيوں سے كہا ہے كہ آئندہ فلسطينيوں كو قيد نہ كریں بلكہ گولی مار دیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «الجزيرة»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس صیہونی راہب نے اسرائيلی حكومت كی جانب سے ۱۰۲۷ فلسطينيوں كی آزادی كے عوض اسرائيلی فوجی كی آزادی كے معاہدے پر رضامندی كے بعد صیہونيوں سے كہا ہے كہ آئندہ فلسطينيوں كو قيد نہ كریں بلكہ موقع پر ہی گولی مار دیں ۔
اس نے صیہونيوں كو ہدايت كی : صرف ايك فلسطينی كے اسرائيل مخالف اقدامات میں ملوث ہونے كے شك كی بنا پر بلا ترديد اسے گوليوں سے بھون ڈالیں خواہ وہ اپنے گھر میں بستر پر ہی كيوں نہ ہو ۔
882095
نظرات بینندگان
captcha