ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «الجزيرة»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس صیہونی راہب نے اسرائيلی حكومت كی جانب سے ۱۰۲۷ فلسطينيوں كی آزادی كے عوض اسرائيلی فوجی كی آزادی كے معاہدے پر رضامندی كے بعد صیہونيوں سے كہا ہے كہ آئندہ فلسطينيوں كو قيد نہ كریں بلكہ موقع پر ہی گولی مار دیں ۔
اس نے صیہونيوں كو ہدايت كی : صرف ايك فلسطينی كے اسرائيل مخالف اقدامات میں ملوث ہونے كے شك كی بنا پر بلا ترديد اسے گوليوں سے بھون ڈالیں خواہ وہ اپنے گھر میں بستر پر ہی كيوں نہ ہو ۔
882095