ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «tsa-algerie»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس تقريب میں الجزائر كے صدر سميت متعدد وزرا نے شركت كی كہ جس كے دوران دار الحكومت میں تعمير كی جانے والی ملك كی سب سے بڑی مسجد كے حوالے سے بريفنگ دی گئی ۔
یہ مسجد بيس ايكڑ رقبے پر تعمير كی جائے گی جبكہ اس كے ميناروں كی بلندی تين سو میٹر ہو گی ۔ اسی طرح مسجد كے اندر چاليس ہزار افراد كی گنجائش كے برابر نماز خانہ بنايا جائے گا جبكہ صحن میں اسی ہزار افراد ايك وقت میں نماز ادا كر سكیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی كے بعد یہ مسجد دنيا كی تيسری سب سے بڑی مسجد ہو گی اور اس كی تعمير پر ايك ارب يورو لاگت آئے گی ۔
883169