ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «un.org»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے سوئزرلينڈ كے چند روزہ دورے كے دوران مشرق وسطٰی كی صورتحال سے متعلق اخبار نويسوں كے سوالات كے جوابات دئیے ۔
انہوں نے فلسطين و اسرائيل كے درميان قيديوں كا تبادلہ انجام پانے كا استقبال كرتے ہوئے اس اقدام كو مشرق وسطٰی میں صلح كے قيام كی جانب ايك مثبت قدم قرار ديا ۔
قابل ذكر ہے كہ بان كی مون نے قيديوں كا تبادلہ انجام پانے پر مصر اور جرمنی كے كردار كو بھی سراہا ۔
883320