امام موسٰی صدر طرابلس كے ايك باغ میں مدفون ہیں

IQNA

بی بی سی كا دعوٰی :

امام موسٰی صدر طرابلس كے ايك باغ میں مدفون ہیں

22:43 - October 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2208862
بين الاقوامی گروپ : بی. بی. سی، كے رپورٹر نے اس باغ سے متعلق ايك رپورٹ تيار كی ہے كہ جس میں اسے گزشتہ سال ليبيا كی خبریں نشر كرنے كی پاداش میں قيد كر كے تشدد كا نشانہ بنايا گيا تھا اور دعوٰی كيا ہے كہ امام موسٰی صدر اسی باغ میں دفن ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رپورٹ كے مطابق بی. بی. سی كے كيمرہ مين باغ كی فلم سازی كے دوران اچانك ايك اسپيشل فورس سے روبرو ہوئے جو قبر كھودنے كے خاص آلات اور چند كتوں كے ہمراہ تھے ۔
خبرنگار كے مطابق یہ گروپ قذافی كے مخالفين كی قبریں كھودنے كی غرض سے باغ میں آيا تھا لذا اس بات كا قوی امكان ہے كہ امام موسٰٰی صدر اسی باغ میں مدفون ہیں ۔
دوسری طرف ليبيا كی عبوری كونسل كے سربراہ عبد الحكيم بلحاج نے اس حوالے سے اعلان كيا ہے : مصدقہ اطلاعات كے مطابق امام موسٰی صدر كو ليبيا كے دار الحكومت طرابلس كے جنوب میں واقع ايك باغ میں دفن كيا گيا ہے ۔
883864
نظرات بینندگان
captcha