دنيا كی تيسری بڑی مسجد كی تعمير ، چينی كمپنی ٹھيكہ حاصل كرنے میں كامياب

IQNA

دنيا كی تيسری بڑی مسجد كی تعمير ، چينی كمپنی ٹھيكہ حاصل كرنے میں كامياب

22:43 - October 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2208865
بين الاقوامی گروپ : الجزائری ذرائع ابلاغ نے اعلان كيا ہے كہ ايك چينی كمپنی الجزائر كے دار الحكومت «الجزيره»، میں دنيا كی تيسری بڑی مسجد كا تعميراتی كام انجام دے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «batiactu»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ چينی كمپنی «State Construction Engineering Corporation» الجزائر ، اسپين ، اٹلی اور لبنان كی كمپنيوں كو مات دے كر الجزائر كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كا ٹھيكہ حاصل كرنے میں كامياب ہو گئی ہے ۔
الجزائر كے وزير اوقاف و امور دين نے بتايا : معاہدے كی رو سے چينی كمپنی ۴۸ ماہ میں اس عبادت گاہ كی تعمير ۹۸۴ ملين يورو كی لاگت سے مكمل كرنے كی پابند ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مسجد كے ساتھ متصل ايك لائبريری بھی تعمير كی جائے گی كہ جس میں دو ہزار افراد كے مطالعہ كرنے كی گنجائش ہو گی ۔
883883
نظرات بینندگان
captcha