اسلامی ممالك كے وزرائے اطلاعات كا اجلاس گابون میں منعقد ہو گا

IQNA

اسلامی ممالك كے وزرائے اطلاعات كا اجلاس گابون میں منعقد ہو گا

22:41 - October 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2208867
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے عضو ممالك سے تعلق ركھنے والے وزرائے اطلاعات كا نواں اجلاس مارچ ۲۰۱۲ء میں گابون كے دار الحكومت ليبرويل میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «bdpgabon»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كا وفد ۲۰ اكتوبر جمعرات كو محمد امين جراری كی قيادت میں ليبرول پہنچ چكا ہے تاكہ گابون حكام كے ساتھ اسلامی تعاون تنظيم كے نویں سالانہ اجلاس كے حوالے سے ضروری بات چيت كرے ۔
یہ اعلٰٰی سطحی وفد اس بين الاقوامی اجلاس كے لیے ضروری انتظامات اور ۵۷ ممالك كے وزرائے اطلاعات كی رہائش اور سيكيورٹی كے حوالے سے مذاكرات كرے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے وزرائے اطلاعات كا آٹھواں اجلاس گزشتہ برس ايرانی وزير محمد حسين صفر ھرندی كی شركت كے ساتھ مراكش كے دار الحكومت رباط میں منعقد ہوا تھا ۔
883903
نظرات بینندگان
captcha