شدت پسند یہوديوں كے فلسطين حامی صحافيوں پر حملے : آيسسكو كا اظہار تشويش

IQNA

شدت پسند یہوديوں كے فلسطين حامی صحافيوں پر حملے : آيسسكو كا اظہار تشويش

22:41 - October 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2208868
بين الاقوامی گروپ : آيسسكو نے كل ۲۰ اكتوبر بروز جمعرات كو ايك اعلامیے میں فرانس كی یہودی تنظيموں كی جانب سے فلسطين حامی صحافيوں پر تشدد كے حوالے سے اظہار تشويش كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ISESCO» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كے چينل نمبر ۲ سے پروگرام "كيا ابھی بھی آزاد فلسطينی حكومت كا قيام ممكن ہے ؟" نشر ہونے كے بعد فرانس كی یہودی انجمنوں كی شورٰی (CRIF)، نے پيرس میں صیہونی سفير كو مشتعل كرنے كے ساتھ ساتھ ايك انتہائی سخت مذمتی بيان جاری كيا جس میں یہوديوں سے عذر خواہی كرنے كا مطالبہ كيا گيا !
اس شورٰٰی نے فلسطين حامی خبر نگاروں كو چھوٹے نازيوں كا خطاب دے كر جرمن فوجوں سے تشبیہہ دی كہ جس پر اسلامی تنظيموں منجملہ آيسسكو نے سخت رد عمل ظاہر كيا ہے ۔
883925
نظرات بینندگان
captcha