شيعوں كی توہين كے مرتكب كويتی خطيب پر پابندی عائد كر دی گئی

IQNA

شيعوں كی توہين كے مرتكب كويتی خطيب پر پابندی عائد كر دی گئی

22:40 - October 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2208869
بين الاقوامی گروپ : كويت كے وزير اوقاف و امور اسلامی نے ايك حكم نامے كے تحت كويت كے علاقے «الرميثية» كی مسجد مقامس كے امام جماعت كو شيعوں كی توہين كرنے كی پاداش میں معزول كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «الرميثية» كے علاقے میں واقع مسجد كے امام جماعت اور خطيب جمعہ شيخ «نواف السالم»، نے گزشتہ ہفتے خطبہ جمعہ میں شيعوں كی جانب سے اھل بيت علیھم لسلام كے مزارات كی زيارت اور بيت اللہ الحرام كی زيارت كے درميان مشابہت پر تنقيد كی تھی (!)
مذكورہ خطيب نے كويت كی وزارت تعليم پر بھی تنقيد كرتے ہوئے كہا تھا : وزارت پرائمری جماعت كی پہلی كلاس میں علوم خانوادہ كی درسی كتاب میں طلبہ كو یہ درس دے رہی ہے كہ ویٹيكن اور كربلا میں عتبات عاليات كی زيارت حج تمتع كے دوران بيت اللہ كی زيارت كی طرح ايك قسم كی دينی سياحت ہے ۔
883927
نظرات بینندگان
captcha