ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فلسطين كی خبر رساں ايجنسی «فلسطين اليوم»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ روحانی سفر سعودی بادشاہ كی خصوصی دعوت پر انجام ديا جا رہا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق فلسطينی اپنے پاسپورٹ اور ضروری كاغذات كی تكميل میں مصروف ہیں كہ جس كے فوری بعد وہ فريضہ حج كی ادائيگی كے لیے مكہ مكرمہ روانہ ہو جائیں گے ۔
دوسری جانب عالمی مسلم يونين كے سربراہ شيخ يوسف القرضاوی نے قطر كے شہر دوحہ میں اپنی ذاتی رہائش گاہ پر ۲۰ اكتوبر كو فلسطينی قيديوں كے نمائندہ وفد كو ضيافت پر مدعو كيا ۔
883940