فرانس ؛ "اسلامی عقائد" كے عنوان سے نشست كا انعقاد

IQNA

فرانس ؛ "اسلامی عقائد" كے عنوان سے نشست كا انعقاد

11:25 - October 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2209201
بين الاقوامی گروپ : اسلامی عقائد كے عنوان سے یہ بين الاقوامی نشست آج ۲۲ اكتوبر بروز ہفتہ كو فرانس كے شہر «لو آور»(LE HAVRE) میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نشست "اسلامی عقائد آج ۲۲ اكتوبر بروز ہفتہ كو انجمن دانش كے زير اہتمام «نووتل»(Novotel) ہوٹل كے سيمينار ہال میں منعقد ہو گی ۔
اس نشست كے انعقاد كا ہدف غيرمسلم شہريوں كو دين مبين اسلام كے اصولوں كا تعارف كروانے كے ساتھ ساتھ شہر «لو آور» كے مسلمانوں كو ان اصولوں كی ياد دہانی بتايا گيا ہے ۔
پيغمبر اكرم (ص) كی حيات طيبہ اور اسلامی اصول و فروع سے متعلق بہت سی كتابوں كے مؤلف پروفيسر «منصف ذناتی»،نشست سے خطاب كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ نشست مقامی وقت كے مطابق دوپہر دو بجے سے چار بجے تك منعقد ہو گی ۔
884285
نظرات بینندگان
captcha