ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «legyptien»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۵ جنوری ۲۰۱۱ء كو حسنی مبارك كے آمرانہ نظام كے خلاف عوامی تحريك كا يوم آغاز ہے كہ جس كی مناسبت سے مصری وزيراعظم عصام شرف نے اس عظيم انقلاب كی ياد میں عام تعطيل منانے كا اعلان كيا ہے ۔
مصری وزرا كے فيصلے كے مطابق اس دن تمام سركاری اداروں سميت سكولوں اور يونيورسٹيوں میں عام تعطيل ہو گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس روز مصر میں حكومت كی تبديلی كے لیے عوامی تحريك شروع ہوئی تھی اور صرف تين ہفتے كے بعد صدر حسنی مبارك استعفے پر مجبور ہو گئے تھے ۔
884572