ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی فورسز نے «هميلی آل هميلی» نامی جوان كو العوامیہ كے جنوب مشرقی علاقے سے گرفتار كيا ۔
دوسری جانب العوامیہ كے مركزی پوليس اسٹيشن كے دو سپاہيوں نے دو نوجوانوں كو فائرنگ كر كےزخمی كر ديا كہ جنہیں قطيف كے مركزی ہسپتال میں منتقل كر ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ قطيف میں دس ہزار سے زيادہ مظاہریں نے احتجاج كيا كہ جن پر سعودی پوليس نے آنسو گيس پھينكنے كے علاوہ فائرنگ بھی كی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
885204