ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تحريك تيونس كے سربراہ "راشد الغنوشی " نے پارليمانی انتخابات میں دھاندلی پر خبردار كرتے ہوئے دھمكی دی ہے كہ اليكشن میں دھاندلی كی صورت میں عوام سڑكوں پر نكل آئیں گے ۔
تيونس كے عوام نے ۲۳ اكتوبر بروز ہفتہ كو زين العابدين بن علی كی آمرانہ حكومت كے اختتام پر پہلی مرتبہ آزادانہ ووٹنگ میں حصہ ليا كہ جس میں پارليمنٹ كے ۲۱۸ ممبران كا انتخاب عمل میں لايا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ ان سیٹوں كے لیے اليكشن لڑنے والے اميدواروں كی تعداد ايك ہزار سولہ ہے ۔
885310