ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی كونا كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيمينار میں كل ۴۵۰ علماء ، محققين اور تين آسمانی اديان اسلام ، مسيحيت اور یہدويت كے رہنما شريك ہیں اور یہ تين دن تك جاری رہے گا ۔
بين الاقوامی مركز گفتگو بين اديان كے سربراہ «ابراهيم النعيمی»، نے اس بارے خيال ظاہر كيا : سيمينار كا ہدف مختلف اديان كے پيروكاروں كے لیے ايك اخلاقی منشور پيش كرنا ہے تاكہ ان كے درميان تعلقات مستحكم ہوں اور دنيا میں امن و امان كا دور دورہ ہو ۔
885178