ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كے ليگل ایڈوائزر شيخ محمد يزبك نے ۲۴ اكتوبر اتوار كو لبنان كے «الجمالية» ٹاؤن میں «عبدالله عطوی»،كے يوم شہادت كی مناسبت سے منعقدہ تقريب میں اس مطلب كے ضمن میں كہا : سيد حسن نصر اللہ نے حال ہی میں دھمكی دی ہے كہ لبنان كے خلاف اسرائيل كی كسی بھی كاروائی پر خطے میں طاقت كا توازن تبديل كر ديا جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : سيد حسن نصر اللہ نے اپنے بيانات میں اس بات پر زور ديا ہے كہ اب اسرائيلی بمباری كے مقابلے میں اسرائيلی دیہاتوں اور شہروں پر ميزائل داغنے كی پاليسی پرانی ہو چكی ہے اور اگر اسرائيل نے جديد جنگ كا آغاز كيا تو جوابی كاروائی كا آغاز تل آويو سے ہو گا ۔
885915