ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الاھرام " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «شيخ الصادق الغريانی»، نے اس بارے كہا : شرعی اعتبار سے مساجد میں معمر قذافی كی نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہے ۔
شيخ الغريان نے مزيد كہا : جائز نہیں ہے كہ مسلمان ، علماء اور آئمہ مساجد قذافی كے جنازے پر نماز ميت پڑھیں ، چونكہ وہ اعلانیہ كافر اور سنت نبوی كا منكر تھا اور زمانہ اقتدار میں اس كے اخلاق و كردار سے عياں تھا كہ وہ دائرہ دين سے خارج ہو چكا ہے ۔
886150